بیوی نے شوہر کے خلاف جعلی چیک دینے کا مقدمہ درج کروا دیا

Published On 29 December,2025 07:07 pm

سرگودھا: (دنیا نیوز) بیوی نے شوہر کے خلاف 2 لاکھ 80 ہزار روپے کا جعلی چیک دینے کا مقدمہ درج کروا دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق شوہر محکمہ میں چوری کی انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر جرمانے کی رقم بیوی سے لینے پر مجبور ہوا۔

متن کے مطابق بیوی نے والدین سے رقم لے کر شوہر کو دی، جو شوہر واپس کرنے سے انکاری ہے، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔