خلاصہ
- تائی پے: (ویب ڈیسک) امریکی کوہ پیما ایلکس ہونولڈ نے رسیوں کے بغیر تائیوان کی فلک بوس عمارت تائی پے 101 پر چڑھ گیا۔
ایلکس ہونولڈ تائی پے 101 پر رسیوں کے بغیر اکیلے91 منٹ میں چڑھے اور ان کی اس کامیابی کو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے براہ راست نشر کیا تھا، انہوں نے موسم کی وجہ سے ایک دن ملتوی ہونے والے اپنے مشن کو مکمل کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تائی پے کو دیکھنے کا بہت خوبصورت طریقہ ہے۔
— Patriot Inc (@patriot_inc1254) January 27, 2026
ایلکس ہونولڈ بغیر کسی حفاظتی سامان کے تائی پے 101 پر شہری حکومت کے مکمل تعاون اور اجازت سے چڑھے، اُنہوں نے بتایا کہ پہلے میں نے بغیر اجازت لیے ہی عمارت پر چڑھنے کا سوچا تھا لیکن پھر عمارت، ٹیم کے تمام لوگوں کے احترام کے پیش نظر میں نے اجازت لینے کے بعد اپنا مشن مکمل کیا۔
اس حوالے سے ایگزیکٹو پروڈیوسر جیمز اسمتھ نے کہا کہ کسی عمارت کے لیے کسی کوہ پیما پر بھروسہ کرنا اور اس طرح کے واقعے کی اجازت دینا نایاب ہے، انہوں نے تائپے 101 کو تائیوان کا حقیقی آئیکن قرار دیا۔
یاد رہے کہ 2004ء میں، فرانسیسی کوہ پیما ایلین رابرٹ بھی رسیوں کی بغیر تائی پے 101 پر چڑھے تھے اور اس وقت اُنہیں اس اقدام پر ’اسپائیڈرمین‘ کا نام دیا گیا تھا۔