چین میں ریچھ بننے کی نوکری، سالانہ 41 لاکھ روپے تنخواہ کا اعلان

چین میں ریچھ بننے کی نوکری، سالانہ 41 لاکھ روپے تنخواہ کا اعلان

جی ہاں! واقعی چین میں ایک چڑیا گھر کی جانب سے ایسی ملازمت کا اشتہار دیا گیا ہے جس میں لوگوں کو سیاہ ریچھ کا کاسٹیوم پہن کر رکھنا ہوگا۔

اس کے عوض سالانہ ایک لاکھ یوآن (41 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) تنخواہ دی جائے گی اور یہ اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

صوبہ ہینان کے شہر Luohe کے Luohe وائلڈ لائف زو کی جانب سے یہ اشتہار دیا گیا تھا۔

یہ واضح نہیں کہ کاسٹیومز میں پنکھے یا ہوا کی نکاسی کا نظام موجود ہوگا یا نہیں کیونکہ اشتہار میں بس یہ لکھا ہے کہ یہ نرم کاسٹیوم ہوگا، اشتہار میں کہا گیا کہ امیدواروں کی کم از کم عمر 18 سال جبکہ جسمانی طور پر فٹ ہونا ضروری ہوگا۔

ان افراد کو 6 گھنٹے کام کرنا ہوگا جبکہ ہر مہینے 4 دن چھٹی ملے گی، سیاحوں سے میل جول کے دوران ان انسانی ریچھوں کو بات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، البتہ مختلف آوازیں ضرور نکال سکیں گے، یہ افراد چڑیا گھر آنے والے افراد سے کھانے پینے کی چیزیں لے سکیں گے۔

اشتہار میں بتایا گیا کہ اگر آپ تھک گئے ہیں تو لیٹ کر دن میں خیالی پلاؤ پکائیں، اگر توانائی محسوس کر رہے ہیں تو اچھلیں، رقص کریں، درختوں پر چڑھ جائیں یا مچھلیاں پکڑیں، ملازمت کرنے والوں کو ہر چیز کرنے کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کتنے افراد کو اس ملازمت کے لیے رکھا جائے گا، مگر اب تک 100 سے زائد افراد نے اس پر چڑیا گھر سے رابطہ کیا ہے۔