اپنی شادی کی تقریب روک کر ڈاکٹر کی کیٹرنگ ورکر کو طبی امداد دینے کی ویڈیو وائرل

اپنی شادی کی تقریب روک کر ڈاکٹر کی کیٹرنگ ورکر کو طبی امداد دینے کی ویڈیو وائرل

عروسی جوڑے میں ملبوس ڈاکٹر نے اپنی شادی روک کر بیمار کیٹرنگ ورکرز کو فوری طبی امداد فراہم کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر شادی کے لباس میں موجود ہیں اور کیٹرنگ کے بیمار کارکن کا معائنہ کر رہی ہیں۔

ڈاکٹر نے شادی کی مصروفیات کو ایک طرف رکھتے ہوئے بیمار افراد کو بروقت طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

صارفین کی جانب سے ڈاکٹر کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے اور اسے انسانیت کی خدمت کی بہترین مثال قرار دیا جا رہا ہے۔