جنوبی افریقہ نے دنیا کی طویل ترین مال بردار ٹرین چلانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

جنوبی افریقہ نے دنیا کی طویل ترین مال بردار ٹرین چلانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ریکارڈ ساز ٹرین کی مجموعی لمبائی 7.6 کلومیٹر تھی، جس میں 696 خالی مال بردار ویگنز، متعدد انجن اور عملے کے کوچز شامل تھے۔

یہ طویل ترین ٹرین جنوبی افریقہ کی آئرن اور ایکسپورٹ لائن پر سلدانہا کی بندرگاہ اور شمالی کیپ کی کانوں کے درمیان چلائی گئی۔

اس سے قبل دنیا کی طویل ترین مال بردار ٹرین کا ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس تھا، جس نے 2001 میں 682 ویگنز پر مشتمل ٹرین چلائی تھی۔ جنوبی افریقہ نے اب یہ اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

ریل حکام کے مطابق اتنی طویل ٹرین کو متوازن بریکنگ اور پاور سسٹم کے ذریعے کنٹرول کرنا ملک کی اعلیٰ انجینئرنگ اور آپریشنل صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔