دنیا میں 7 نہیں 6 براعظم ہیں، برطانوی محقق کا دعویٰ

دنیا میں 7 نہیں 6 براعظم ہیں، برطانوی محقق کا دعویٰ

انہوں نے مع ٹیم بحراوقیانوس کے نیچے واقع دو ہزار کلومیٹر طویل اْس پہاڑی سلسلے کا معائنہ کیا جو شمالی امریکن اور یورشیائی ارضی پلیٹوں کے عین درمیان گرین لینڈ سے آئس لینڈ اور سکاٹ لینڈ تک پھیلا ہوا ہے۔

عام نظریہ ہے، دونوں پلیٹیں سوا پانچ کروڑ سال پہلے الگ ہو گئی تھیں، مگر ڈاکٹر جارڈن کی ٹیم نے دریافت کیا، زیر آب پہاڑی سلسلے میں کئی جگہ دونوں پلیٹیں باہم ملی ہوئی ہیں۔

گویا ارضی سائنس کے لحاظ سے شمالی امریکہ اور یورپ وروس اب بھی ایک ہی براعظم ہیں جو بیس پچیس کروڑ سال پہلے پانگیا نامی سپر براعظم کا حصہ تھے۔