عجیب خبریں
خلاصہ
- میکسیکو: (ویب ڈیسک) معروف کورئیر کمپنی کے ڈلیوری بوائے کی جانب سے پلے سٹیشن 5 کا پارسل گھر کی دیوار کے اوپر سے پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
16 نومبر کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیلیوری بوائے پارسل کو دیوار کے اوپر سے گھر کے صحن میں پھینکنے کی کوشش کرتا ہے۔
پہلی کوشش ناکام ہونے پر وہ پارسل دوبارہ اٹھاتا ہے اور دوسری مرتبہ اسے دیوار کے اوپر سے پھینک دیتا ہے۔
صارف کے مطابق پارسل پر نازک سامان ہونے کی واضح ہدایت درج تھی، اس کے باوجود ڈلیوری بوائے نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث پارسل کی پیکنگ کو نقصان پہنچا۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈلیوری بوائے کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔