آواز سے چلنے والا خودکار اے آئی روبوٹک ٹوائلٹ متعارف

آواز سے چلنے والا خودکار اے آئی روبوٹک ٹوائلٹ متعارف

عام پورٹیبل ٹوائلٹس کے برعکس یہ روبوٹ وائس کمانڈ یا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے آواز دینے پر اپنے چارجنگ سٹیشن سے خود بخود چل کر صارف کے بستر کے پاس پہنچ جاتا ہے، جس کے لیے یہ لائیڈار، لیزر، الٹراسونک سینسرز اور رکاوٹوں سے بچنے والے اے آئی سسٹم کی مدد سے گھر کے اندر محفوظ طریقے سے راستہ تلاش کرتا ہے۔

اس جدید ٹوائلٹ میں گرم پانی سے صفائی، گرم ہوا سے خشک کرنے، فضلے کو خودکار طریقے سے ٹھکانے لگانے اور یو وی جراثیم کشی جیسی سہولیات موجود ہیں، جبکہ چھینٹوں اور ناگوار بو کو روکنے کے لیے فوم پروٹیکشن اور ایکٹیویٹڈ کاربن فلٹریشن کا نظام بھی شامل ہے۔

استعمال کے بعد یہ روبوٹ خود ہی واپس اپنے ڈاکنگ سٹیشن پر جا کر صفائی، فضلے کے اخراج اور ری چارجنگ کا عمل مکمل کرتا ہے، جس کا مقصد روزمرہ دیکھ بھال کے محتاج افراد کو خود مختاری فراہم کرنا اور گھروں و نگہداشت کے مراکز میں تیمارداروں کے کام کا بوجھ کم کرنا ہے۔