یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ مچاہرین پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے نوجوان کی برسی پر احتجاج کر رہے تھے۔
ایتھنز: (دنیا نیوز) یونان کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے نوجوان کی آٹھویں برسی پر احتجاج کیا۔ احتجاج نے اس وقت پُر تشدد رخ اختیار کیا جب پولیس نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش کی، جس پر جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ مظاہرین نے پولیس پر پٹرول بموں اور آتش گیر مواد سے حملے کیے۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔