کیلیگرافر سعد محمد کو امید ہے کہ قرآن کا یہ نسخہ اتنا طویل ہے کہ اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں بطور طویل ترین ہاتھ سے لکھا گیا قرآن شامل کیا جا سکتا ہے۔
مصر: (دنیا نیوز) ایک مصری کیلیگرافر سعد محمد نے تین سال کی محنت سے قرآن پاک کا نسخہ تحریر کیا ہے، 700 میٹر کاغذ پر لکھے اس نسخے کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ یہ دنیا کا طویل ترین قرآن ہے۔ یہ نسخہ نیویارک کی امپائر سٹیٹ بلڈنگ کی لمبائی سے تقریباً دو گنا بڑا ہے۔ سعد محمد کو امید ہے کہ قرآن کا یہ نسخہ اتنا طویل ہے کہ اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں بطور طویل ترین ہاتھ سے لکھا گیا قرآن شامل کیا جا سکتا ہے لیکن انکے پاس اتنے پیسے نہیں کہ اسے ریکارڈ میں شامل کروانے کی فیس جمع کروا سکیں۔