فلسطین: غزہ کی پٹی کے سابق وزیر اعظم اسماعیل حانیہ حماس کے سربراہ منتخب

Published On 06 May 2017 10:13 PM 

حماس نے غزہ کی پٹی کے سابق وزیر اعظم اسماعیل حانیہ کو اپنا نیا سربراہ منتخب کر لیا۔ تنظیم کے سابق سربراہ خالد مشال دس سال بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔

غزہ: (دنیا نیوز) خالد مشال قطر میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے تاہم اسماعیل حانیہ برسوں سے غزہ کی پٹی میں رہائش پذیر ہیں اور وہ سربراہ منتخب ہونے سے پہلے غزہ کی پٹی میں حماس کے تمام معاملات کے نگران تھے۔ یہ تبدیلی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حماس نے اپنی نئی پالیسی دستاویز جاری کی جس میں پہلی بار 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق ایک عبوری فلسطینی ریاست کے قیام پر رضا مندی ظاہر کی گئی ہے۔ اس دستاویز میں اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا گیا۔