ٹوٹا پھوٹا سامان فٹ پاتھوں پر ڈھیر لگا دیا گیا ، ہیوسٹن کے میئر نے مخدوش مکان خالی کرنے کا حکم دے دیا
نیویارک (دنیا نیوز ) امریکا کے شہر ہیوسٹن میں سمندری طوفان ہاروی کے تباہ کاریوں کے بعد زندگی واپس لوٹنے لگی ، گھروں کو آنے والوں نے ٹوٹا پھوٹا سامان سڑک کنارے فٹ پاتھ پر ڈھیر کر دیا ۔ ہیوسٹن کے میئر نے مخدوش عمارتوں کے مکینوں سے انہیں فوری خالی کرنے کی اپیل کی ہے ۔
سمندری طوفان ہاروی کے باعث آئے سیلاب نے ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کو تباہ کر دیا ۔ طوفان کے بعد واپس لوٹنے والوں کو گھر خالی کرنا پڑے ۔ سیلاب نے پہلی منزل پر پڑے تمام سامان کو تباہ کر دیا ۔ شہری زاہد قیوم کا کہنا ہے انہوں نے اپنی ہر چیز کھو دی ہے ، چالیس سال سے جمع کی گئی کتابوں اور خاندان کی تصاویر پر انہیں سب سے زیادہ افسوس ہے ۔
دوسری جانب لوگوں نے ٹوٹا پھوٹا سامان گھرون کے باہر ڈھیر کر دیا ہے جسے اٹھانا انتظامیہ کے لئے درد سر بن رہا ہے ۔ ادھر ہیوسٹن کے میئر سلویسٹر ٹرنر نے اپیل کی ہے کہ جن گھروں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے انہیں فوری طور پر خالی کر دیا جائے ۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا لوگ اپنے اور اپنے خاندان والوں کے تحفظ کے لئے گھر چھوڑ دیں ۔