ایک گاؤں پر مٹی کا تودہ گرنے سے چار گھروں کے انیس افراد منوں مٹی تلے دب گئے جن میں سے صرف نو افراد کی لاشیں نکالی جا سکیں۔
لاہور: (دنیا نیوز) ویتنام میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، مختلف واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 54 ہو گئی۔ تین دن سے جاری موسلادھار بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی آ گئی۔ ایک گاؤں پر مٹی کا تودہ گرنے سے چار گھروں کے انیس افراد منوں مٹی تلے دب گئے جن میں سے صرف نو افراد کی لاشیں نکالی جا سکیں۔ حکام کے مطابق سیلاب سے 317 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 34 ہزار گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ ہلاک شدگان کی تعداد 54 ہو گئی جبکہ 39 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔