برطانیہ میں سردی کی شدید لہر، درجہ حرارت منفی 13 ڈگری سے بھی کم

Published On 13 Dec 2017 04:28 AM 

برطانیہ میں منجمد سردی نے برطانیہ کو ماسکو سے بھی زیادہ سرد بنا دیا، رات کا درجہ حرارت منفی تیرہ ڈگری سے بھی نیچے پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت اس وقت ماسکو سے بھی کم ہے، جس نے گزشتہ رات کو برطانیہ کی پانچ سال کی سرد ترین رات بنا دیا۔ سرد موسم کے باعث ہزاروں اسکول بند ہو چکے ہیں جبکہ شہریوں کو سفر میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔