برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات میں ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور برطانیہ کے تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے دورے میں ایرانی حکام کے ساتھ ان کے مذاکرات مثبت اور تعمیری رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی معاہدے کے بعد ایران اور برطانیہ کے تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ انہوں نے برطانیہ کے لئے ایٹمی معاہدے کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات میں ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔