لاہور: (دنیا نیوز) فلپائن کے جنوبی علاقوں میں سمندری طوفان ٹیمبن نے تباہی مچا دی، جزیرے منڈاناؤ میں سب سے زیادہ نقصان ہوا، ہلاکتوں کی تعداد ایک سو تینتیس ہو گئی۔
طوفان کے نتیجے میں درجنوں لاپتہ ہیں، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔
ایمرجنسی ورکرز فوج اور پولیس متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہے۔