ایران: حکومت مخالف مظاہروں کے بعد اب حامی بھی سڑکوں پر آ گئے

Published On 06 Jan 2018 10:54 PM 

تہران: (دنیا نیوز) ایران میں حکومت مخالفین کے بعد اب حامیوں کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ اپوزیشن نے ایک ہزار سے زائد مظاہرین زیرحراست ہونے کا الزام لگا دیا۔

حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں پر قابو پانے کے بعد ایران میں حکومت کی حمایت میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ تہران سمیت کئی شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

دوسری جانب اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے الزام لگایا ہے کہ مظاہروں کے دوران، ایک ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں 90 طالب علم بھی شامل ہیں۔