پانچ مسلح افراد جیولری کی دکان میں کھڑکی توڑ کر داخل ہوئے ، 3 مشتبہ گرفتار ، دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
پیرس (دنیا نیوز ) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں معروف ہوٹل رٹز میں مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مار کرکے چالیس لاکھ یورو مالیت کے زیورات لوٹ لیے۔ پولیس کے مطابق کلہاڑیوں سے مسلح پانچ افراد ہوٹل میں واقع جیولری کی دکان میں کھڑکی توڑ کر داخل ہوئے۔
پولیس نے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے تاہم دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق لوٹے گئے زیورات کی مالیت 40 لاکھ یورو سے زائد ہے۔ لگژری فائیو سٹار رٹز ہوٹل پیرس کے تاریخی علاقے میں دریا کے کنارے واقع ہے اور وزارت انصاف کا دفتر بھی اس سے متصل ہے۔