اماراتی سربراہ شیخ خلیفہ بن زید کی والدہ انتقال کر گئیں

Published On 30 Jan 2018 05:33 AM 

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید آل نہیان کی والدہ شیخہ حصہ بنتِ محمد آل نہیان کر گئیں جنکی نماز جنازہ العین شہر کی مسجد المعترض میں ادا ہوئی، نماز جنازہ میں اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

ابوظہبی : (روزنامہ دنیا ) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید آل نہیان کی والدہ شیخہ حصہ بنتِ محمد آل نہیان کی نماز جنازہ العین شہر کی مسجد المعترض میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں امارات کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نماز جنازہ میں دبئی کے حکمران اور امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم ، ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید ، آل نہیان خاندان کی اہم شخصیات اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔