یورپ میں سردی کی شدید لہر، روس میں برفباری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

Published On 05 Feb 2018 05:50 PM 

ماسکو: (دنیا نیوز) یورپ اب بھی سردی میں ٹھٹھر رہا ہے۔ روس میں برفباری کا 60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ماسکو میں حادثات میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ سپین میں شدید برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔

یورپ میں سردی کی لہر جاری ہے۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں برف باری کا 60 سالہ ریکارڈ ٹو ٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 43 انچ برف باری گر چکی ہے۔ برف کے گرتے گالوں کے باعث گاڑیاں الٹ گئیں اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ حکام کےمطابق برف باری کے باعث تاریں گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔

ادھر سپین کے شہر میڈرڈ اور نواح میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ برف کی وجہ سے متعدد سڑکیں بند ہو چکی ہیں اور سفر میں مشکلات کا سامنا ہے لیکن شدید موسم منچلوں کو نہ روک سکا، لوگ بچوں کے ہمراہ موسم کو انجوائے کرتے نظر آئے۔