ابوظہبی میں پہلے مندر کی تعمیر، نریندر مودی نے سنگِ بنیاد رکھ دیا

ابوظہبی میں پہلے مندر کی تعمیر، نریندر مودی نے سنگِ بنیاد رکھ دیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں مندر کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ انڈیا قنوطیت پسندی کے دور سے نکل چکا ہے، صورتحال اب کیا ہو گا سے یہ کب ہو گا؟ میں آ گئی ہے۔ اس سے اب یقین ہو گیا ہے کہ چیزیں تبدیل ہونگی۔

اپنے خطاب میں انڈین وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت کی چار سالہ مدت میں ملک نے زبردست تبدیلی دیکھی ہے۔ وہ دن تھے جب ہم مایوس اور فکرمند تھے لیکن چار برسوں میں صورتحال بدل گئی ہے۔