سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں بھارتی فوج کے کیمپ پر حملہ ہوا اور رہائشی عمارت پر قبضہ کر لیا گیا۔ حملے میں 5 بھارتی فوجی اور شہری ہلاک ہوئے۔ قابض فوج نے 3 حملہ آوروں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
باتوں کے شیر پھر میدان میں ڈھیر ہو گئے۔ بڑے بڑے بول بولنے والی بھارتی فوج دو دن گزرنے کے بعد بھی فوجی کیمپ کو مٹھی بھر حملہ آوروں کے قبضے سے نہ چھڑا سکی۔ راجوڑی میں ہفتے کے روز متعدد حملہ آوروں نے فوجی کیمپ پر دھاوا بول دیا اور بھارتی فوج کا ناکہ توڑ کر رہائشی بلاک میں داخل ہو گئے۔ بھارتی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان لڑائی دوسرے روز بھی جاری رہی۔
دوسری جانب بھارتی حکام اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے کولیٹرل ڈیمیج کا بہانہ تراشتے رہے۔