نئی دہلی: (ویب ڈیسک) انڈیا کی سیاسی جماعت کانگریس کے سینئر رہنما منی شنکر آئیر نے کہا ہے کہ انھیں پڑوسی ملک پاکستان سے بھی اتنی ہی محبت ہے، جتنی وہ اپنے ملک بھارت سے کرتے ہیں۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منی شکنر آئیر کا کہنا تھا کہ دونوں پڑوسی ملکوں کا مذاکرات کی میز پر آنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے حکام اس پالیسی کو سمجھ چکے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کے حل کیلئے ڈائیلاگ کا جاری رہنا ضروری ہے لیکن دوسری جانب نئی دہلی اس اہمیت کو نہیں سمجھ رہا۔
منی شکنر آئیر کا کہنا تھا کہ کا پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری تنازعات کا صرف اور صرف حل ڈائیلاگ ہیں اور دونوں حکومتوں کو سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف کی جانب سے پیش کیا جانے والا فریم ورک فالو کرنا چاہیے۔