واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو کی طبیعت سفید پاؤڈر ملا خط کھولنے پر خراب ہو گئی، انہیں ہسپتال داخل کرنا پڑ گیا۔ امریکی ایجنسیوں نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو وینسیا ٹرمپ کو سفید پاؤڈر سے بھرا خط موصول ہوا جسے کھولنے پر ان کی اور دو افراد کی طبیعت خراب ہو گئی۔
اطلاع ملنے پر انتظامیہ حرکت میں آ گئی اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کچھ گھنٹوں بعد وینیسا نے ٹویٹ میں اپنی خیریت کی اطلاع دیتے ہوئے حفاظت یقینی بنانے پر ایف بی آئی اور سیکرٹ سروس کا شکریہ ادا کیا۔
ایوانکا ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس طرح خوف زدہ کرنے کا کسی کو حق حاصل نہیں ہے۔ ادھر امریکی ایجنسیاں واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ وینسیا ٹرمپ جونیئر سے شادی سے قبل ونیسا ٹرمپ نیویارک میں فیشن ماڈل رہ چکی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خط ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ٹرمپ جونئیر کے نام تھا اوراس پر ان کے مین ہٹن اپارٹمنٹ کا پتہ درج تھا۔ نیویارک پولیس کے مطابق خط میں موجود سفید پاؤڈر غیر مضر تھا، بظاہر وینسیا ٹرمپ اس چیز سے جسمانی طور پر متاثر نہیں ہوئیں۔
Thank you so much for all the help today in NYC! I appreciate all the quick response to make sure that I was safe ! Thank you @FDNY @SecretService @NYPDnews @NYPDCT @NewYorkFBI
— Vanessa Trump (@MrsVanessaTrump) February 13, 2018
ٹرمپ جونیئر نے بھی اپنے ٹویٹ میں اس واقعے کو انتہائی ناگوار قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا خاندان محفوظ ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اپنے والد کے ساتھ کاروبار سے منسلک ہیں اور انھوں نومبر 2005 میں ونیسا کے ہیڈن سے فلوریڈا میں شادی کی تھی۔ ٹرمپ جونیئر نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنی اہلیہ اور 5 بچوں کی حفاظت کے لیے امریکی خفیہ اداروں کی خدمات حاصل کرنا چھوڑ دی تھیں، تاہم ایک ہفتے بعد ہی دوبارہ انھیں حفاظت پر مامور کر دیا گیا تھا۔
A special thanks today to the great men & women of the @NYPDnews @FDNY @SecretService @NewYorkFBI and the Joint Terrorism Task Force for their decisive action and incredible words of support to my wife and family. Their professionalism under pressure made a rough day manageable.
— Donald Trump Jr. (@DonaldJTrumpJr) February 12, 2018
خیال رہے کہ امریکی حکام سنہ 2001 میں ڈاک کے ذریعے قانون سازوں اور صحافیوں کو زہریلا مواد انتھراکس بھیجنے کے بعد سے الرٹ ہیں جس میں پانچ افراد کی موت ہوئی تھی۔