وادری: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مکمل ہڑتال جاری ہے، کاروبار اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے گرفتاریوں اور شہریوں کی شہادت کے خلاف آج مکمل ہڑتال ہے۔ تعلیمی ادارے اور کاروبارمکمل بند ہیں، سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔
ہڑتال کی کال حریت رہنماؤں سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے دی۔ ادھر کٹھ پتلی انتظامیہ نے سری نگری ، پڈگام ، شوپیاں میں اضافی سکیورٹی تعینات کر دی ہے۔