واشنگٹن: (دنیا نیوز) فلوریڈا کے سکول میں فائرنگ کرنے والے ملزم کی جانب سے واضح اشاروں کے باوجود ایکشن نہ لینے پر صدر ٹرمپ ایف بی آئی پر برہم، انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات کو وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے اصل کام پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی اپنا زیادہ وقت امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات پر ضائع کر رہی ہے جبکہ ٹرمپ کیمپئن ٹیم اور روسی اہلکاروں کی کوئی ملی بھگت ہوئی ہی نہیں۔ امریکی صدر نے تحقیقاتی ادارے کو اپنے اصل کام پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔