مشرقی غوطہ کی لڑائی میں شدت، بشارالاسد کے مزید 700 فوجی پہنچ گئے

Published On 07 Mar 2018 06:55 PM 

دمشق: (دنیا نیوز) شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، شامی فوج نے غوطہ کے آدھے حصے کا کنٹرول سنبھال لیا۔ بشارالاسد کے مزید سات سو فوجی غوط پہنچ گئے۔ بمباری سے جان بحق ہونے والوں کی تعداد آٹھ سو سے تجاوز کر گئی۔

غوطہ میں بشار الاسد کی حامی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے۔ شامی فوج اور اتحادیوں نے شہر کے آدھے حصے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ باغیوں کو دو حصوں میں منتشر کرنے کے لیے بشار الاسد کی فوج نے شہر کے مرکزی حصے پر دھاوا بول دیا، مزید 7 سو فوجی میدان جنگ پہنچ گئے۔

غوطہ میں جاری لڑائی میں اب تک آٹھ سو سے زائد شہری جان بحق ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے شام کی صورتحال پر غور کے لیے ایک بار پھر سلامی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔