دمشق: (دنیا نیوز) بشارالاسد مخالف فری سیرین آرمی اور ترک فوج کی شام کے علاقے عفرین میں پیش قدمی، جندیریس قصبے پر قبضہ جما لیا۔ سرکار کی حمایت یافتہ فورسز سے جھڑپیں جاری ہیں۔
بشارالاسد مخالف فری سیرین آرمی اور ترک فوج کی شام کے علاقے عفرین میں کردوں کے زیرِ کنٹرول اہم قصبہ جندیریس پر قبضہ جما لیا ہے، سرکار کی حمایت یافتہ فورسز سے جھڑپیں جاری ہیں۔
کردوں اور بشارالاسد کے درمیان معاہدے کے بعد سرکار کی حمایت یافتہ فورسز بھی عفرین پہنچ گئی ہیں جہاں شدید لڑائی جاری ہے۔ دوسری جانب مشرقی غوطہ میں روسی اور شامی طیاروں کی بمباری سے مزید اٹھارہ افراد جان بحق ہو گئے۔ عرب لیگ کے اجلاس میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا کہ اگر شام میں جنگ بندی نہ کی گئی تو ملک ٹوٹ سکتا ہے۔