دمشق: (دنیا نیوز) شامی فوج غوطہ میں باغیوں کی صفیں توڑنے میں کامیاب، بشار الاسد کی فورسز نے شہر کے دو حصوں کو ملانے والے کوریڈور کا کنٹرول سنبھال لیا، لڑائی میں وقفے کے دوران امدادی ٹیمیں دوبارہ شہر میں داخل ہو گئیں۔
بشارالاسد کی فورسز کو مشرقی غوطہ میں اہم کامیابی حاصل، باغیوں کی صفوں کو توڑتے ہوئے شہر کے دو حصوں کو ملانے والے اہم کوریڈور کا کنٹرول سنبھا لیا۔ کئی دن سے جاری روسی اور شامی طیاروں کی بمباری میں بھی مختصر وقفہ کرتے ہوئے امدادی ٹیموں کو ایک بار پھر شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔
دوسری جانب ترک حمایت یافتہ فری سیرین آرمی نے عفرین شہر کو پانی اور بجلی فراہم کرنے والے واحد ڈیم پر قبضہ کر لیا ہے۔