تامل ناڈو :جنگل میں آگ لگنے سے 9 افراد جاں بحق

Published On 12 Mar 2018 03:55 PM 

آگ سے متاثرہ افراد جنگل میں ٹریکنگ کیلئے گئے ہوئے تھے ، تیس افراد کو آگ میں جھلسنے سے بچا لیا گیا

ممبئی (دنیا نیوز ) بھارتی ریاست تامل ناڈو کے جنگل میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک ہوگئے، ٹریکنگ کے لیے گئے تیس کو بچا لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے جنگل میں آگ لگ گئی جس سے درجنوں افراد پھنس گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے تیس افراد کو بچالیا جبکہ نو افراد ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو کارروائی میں ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔ آگ سے متاثر افراد پہاڑی علاقے میں ٹریکنگ کے لیے گئے تھے۔ حکام کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔