'دنیا کے 66 ملکوں میں عربی بولنے والوں کی تعداد 470 ملین'

'دنیا کے 66 ملکوں میں عربی بولنے والوں کی تعداد 470 ملین'

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دبئی میں عربی کی عالمی کانفرنس کا انعقاد ہر سال ہوتا ہے۔ جس میں دنیا کے 80 ممالک سے تقریباً 2 ہزار افراد مدعو کیے جاتے ہیں۔ اس کانفرنس سے خطاب میں اسلامی تعاون تنظیم "او آئی سی" کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف العثیمین نے بتایا ہے کہ عربی بولنے والوں کی تعداد 470 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ العثیمین نے کہا کہ عربی دنیا کی سب سے زیادہ رائج زبانوں میں چوتھے نمبر پرآگئی ہے اور دنیا کہ چھیاسٹھ ملکوں میں بولی جا رہی ہے۔

انہوں نے توجہ دلائی کہ عالمی نظام نے کافی پہلے عربی کو تسلیم کر لیا تھا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 28 ویں سیشن میں 1973ء کے دوران عربی کو جنرل اسمبلی اور اس کے ماتحت اداروں کی کارروائی کیلئے چھٹی رسمی زبان تسلیم کر لیا تھا۔ واضح رہے کہ او آئی سی 1969ء میں قائم ہوئی۔ تب سے عربی ہی اس کی رسمی زبان ہے۔ اسے یونیسکو اور افریقی یونین سمیت متعدد عالمی تنظیموں میں سرکاری زبان تسلیم کر لیا گیا ہے۔