یو اے ای کی پہاڑیوں پر پھنسے پاکستانی خاندان کو بچا لیا گیا

یو اے ای کی پہاڑیوں پر پھنسے پاکستانی خاندان کو بچا لیا گیا

تفصیلات کے مطابق راس الخیمہ پولیس نے امارات کی پہاڑیوں پر تفریح کیلئے گئے پاکستانی خاندان کو ریکسیو کر لیا ہے۔ میاں بیوی اور ایک بیٹے پر مشتمل اس خاندان کی گاڑی ایک پہاڑی کی ڈھلوان پر بری طرح پھنس گئی تھی۔

راس الخمیہ پولیس اور امدادی ٹیموں نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کی اور خاندان کے تمام افراد کو بحفاظت ریکسیو کر کے شہر پہنچایا۔