بھارتی ریاست کرناٹکا کی نو منتخب اسمبلی جرائم پیشہ افراد کا گڑھ

Last Updated On 17 May,2018 08:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دو سو اکیس اراکین میں سے 77 اراکین کے خلاف مقدمات درج ہیں جن میں سے 54 اراکین سنگین جرائم کے تحت مقدمات بھگت رہے ہیں۔

سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک کی ریاستی اسمبلی جمہوریت کے منہ پر کالک بن گئی۔ کرناٹکا کی نو منتخب اسمبلی کے 35 فیصد اراکین مختلف جرائم میں ملوث رہے ہیں جبکہ 221 اراکین کی اسمبلی میں 54 ارکان ایسے ہیں جن پر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں اور مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے اراکین کی کل تعداد77 ہے۔ ان اراکین میں سے 42 کا تعلق بی جے پی اور 23 کا تعلق کانگریس سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق منتخب اراکین ، قتل، اقدام قتل، اغوا اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔