میلانیا ٹرمپ کی فوجیوں کے اعزاز میں تقریب میں شرکت

Last Updated On 05 June,2018 02:34 pm

واشنگٹن (دنیا نیوز) امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ گزشتہ ماہ گردے کے آپریشن کے بعد وائٹ ہاؤس واپس،،مختلف جنگوں میں مارے گئے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب میں شریک ہوئیں۔

خاتون اول میلانیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئیں، انہوں نے بھی اپنی خیریت سے آگاہ کرنے کے لئے ٹویٹر کا سہارا لیا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ جان کا نذرانہ دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

وہ گولڈ سٹار خاندانوں کے یادگاری تقریب میں شریک ہونے پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے تیس مئی کو بھی ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے میڈیا کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ واپس وائٹ ہاؤس آ گئی ہیں۔