ٹرمپ نے کم جانگ اُن سے طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی

Last Updated On 24 May,2018 08:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنماء کم جونگ اُن کی سنگارپور میں طے ملاقات شدہ نہیں ہوگی، امریکی صدر نے خط لکھ کر شمالی کوریا کے رہنما کو آگاہ کر دیا، شمالی کوریا نے کشیدگی کم کرنےکے لیے ایٹمی تجربات کے لیے استعمال ہونے والی سرنگیں بھی تباہ کر دی تھیں۔

صدر ٹرمپ نے اگلے ماہ شیڈول سنگاپور سمٹ منسوخ کر دی، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے نام خط میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حالیہ اشتعال انگیزی پر مبنی بیانات کے بعد ملاقات کا کوئی فائدہ نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کم جونگ اُن کو اپنے ایٹمی ہتھیاروں سے بھی ڈراتے نظر آئے، خط میں لکھتے ہیں آپ نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کا ذکر کیا ہے لیکن ہمارے پاس اتنے زیادہ اور طاقتور ہیں کہ میں دعا کرتا ہوں ان کو کبھی استعمال کرنے کی نوبت نہ آئے۔

دوسری جانب شمالی کوریا نے کشیدگی کم کرنے کے لیے ایٹمی تجربات کے لیے استعمال ہونےوالی سرنگیں بھی تباہ کر دی تھیں، اس کے باوجود امریکہ مذاکرات سے پیچھے ہٹ گیا۔