امریکہ بھی سمندری طوفان کی زد میں، 'فلورنس' آج مشرقی ساحل سے ٹکرائے گا

Last Updated On 13 September,2018 02:21 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) سمندری طوفان 'فلورنس' آج امریکا کے مشرقی ساحل سے ٹکرائے گا۔ 157کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، لاکھوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

سمندری طوفان  فلورنس  کیٹگری 4 سے 2 کی سطح پر آ گیا، تاہم حکام نے اسے خطرناک قرار دیا ہے، ساحل کے ساتھ رہنے والے 10 لاکھ سے زیادہ افراد کا انخلا ہو چکا ہے، طوفان کے باعث شمالی کیرولینا، جنوبی کیرولینا، میری لینڈ، واشنگٹن ڈی سی اور ورجینیا تیز بارشوں کی زد میں آ جائیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فلورنس ساٹھ سال کےدوران آنے والا شدید ترین طوفان ہوگا۔