انڈونیشیا: جزیرے جاوا میں بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی

Last Updated On 01 January,2019 06:40 pm

جکارتہ: (دنیا نیوز) مقامی میڈیا کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 38 لاپتہ ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی جس سے5 افراد ہلاک جبکہ 38 لاپتہ ہو گئے۔ 30 مکانات بھی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مٹی تلے دب گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بارش اور سخت موسم کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔


 

Advertisement