نئی دہلی: (دنیا نیوز) نوجوت سنگھ سدھوکا ٹویٹ کے ذریعے نریندرمودی پر ایک اورحملہ، بھارتی سیاستدان اور سابق کرکٹر نے بی جے پی سرکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرا فوج کے کندھوں پر بندوق نہ چلائیں۔
نوجوت سدھو نے کہا ہے کہ حکومتی وزرا فوج کو جنگ کیلئے رہنے دیں، سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کریں، بھارت نے بدلہ کیا دہشت گردوں سے لینا تھا یا درختوں سے؟
Army is as sacred as the state!
— Navjot Singh Sidhu (@sherryontopp) March 5, 2019
Stop politicising the top institutions for political motives.
Made a puppet of CBI, arm-twisted the RBI, covert operations of RAW exposed and the judiciary’s reprimand.
For God sake leave the army to fight battles... not elections! pic.twitter.com/bzKjrYAR3v
اس سے قبل بھی نوجوت سنگھ سندھو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مودی سرکار سے سوال کیا تھا کہ بالاکوٹ میں حملہ کر کے دعویٰ کیا کہ 300 دہشت گرد مارے تو ان کے ثبوت کہاں ہیں؟ کیا دہشت گرد مرے ہیں یا پھر صرف درختوں پر ہی بھارتی فضائیہ وار کرتی رہی۔ سدھو نے مزید تنقید کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ الیکشن کے لیے نوٹنکی تھی؟
واضح رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔
اس سے قبل 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی ، تاہم پاک فضائیہ کی بروقت ایکشن پر بھاگنے پر مجبور ہوگئے تھے، بعد ازاں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں 300 دہشت گرد مارے گئے ۔