نیویارک: (دنیا نیوز) کائیلی جینر دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی بن گئیں، ایمازون کے جیف بزوز 131 ارب ڈالر اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے۔ رواں سال ارب پتی افراد کی تعداد میں کمی ہوئی، فوربز میگزین نے لسٹ جاری کر دی۔
فوربز کی فہرست کے مطابق کائیلی جینر دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی بن گئی ہیں۔ کائلی جینر سے پہلے مارک زکر برگ 23 سالہ کم عمر ترین ارب پتی قرار پائے تھے۔ سوشل میڈیا سٹار نے یہ کامیابی 21 سال کی عمر میں حاصل کی ہے۔ انہوں نے 2015 میں کاسمیٹک فروخت کرنا شروع کیا اور ارب پتی بن گئیں۔
میگزین نے لکھا ہے کہ ارب پتی افراد کی تعداد 2208 سے کم ہو کر 2019 رہ گئی، ایمازون کےجیف بزوز 131ارب ڈالر اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے۔
96ارب ڈالر کے ساتھ بل گیٹس دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں، 44 ارب پتی شخصیات کے ساتھ چین دنیا بھر میں ارب پتی افراد کا حامل واحد ملک ہے۔