واشنگٹن: (دنیا نیوز) روسی میڈیا کے مطابق امریکا میں پینٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر ترکی، روسی ساختہ ایس400 میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے سے دستبردار نہیں ہوا تو اسے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔
دوسری جانب ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے یہ دفاعی نظام خریدنا ضروری ہے، اور ترکی اس ڈیل سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا۔