نئی دہلی: (دنیا نیوز) بالا کوٹ فضائی حملے میں ہلاکتوں کا دعویٰ مودی سرکار کے وزراء کیلئے گلے کی ہڈی بن گیا، بھارتی وزیر وی کے سنگھ کا کہنا ہے کہ 250 ہلاکتوں کا دعویٰ محض ایک اندازہ ہے۔ ادھر سابق بھارتی میجر کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تنازع صرف بھارتی الیکشن کی جنگ ہے۔
بھارت کے وزیر مملکت برائے خارجہ وی کے سنگھ کا کہنا ہے کہ فضائی حملے کے دوران زمین پر کوئی موجود نہیں تھا، 250 کی تعداد صرف اندازہ ہے۔ سابق بھارتی میجر وشامبر ڈیال بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مودی پر برس پڑے۔ انھوں نے حالیہ کشیدگی کو صرف بھارتی الیکشن ڈرامہ قراردے دیا۔
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان دفاع کے طور پر اپنے جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے بالکل نہیں ہچکچائے گا۔
ادھر بھارتی جماعت کانگریس کے ر ہنما ششی تھرور نے کہا ہے کہ مودی سرکار الیکشن جیت گئی تو ایسا آئین بنائے گی جو غیرہندووں کے خلاف ہو گا۔