پاکستان کیلئے ویزا پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، ترجمان امریکی سفارتخانہ

Last Updated On 05 March,2019 05:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کچھ کیٹیگریز کی مدت کو پاکستانی ویزے کی مدت کے مطابق ڈھالا گیا ہے، امریکہ کے وزٹ ویزا کی مدت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ترجمان کے مطابق صرف صحافیوں اور عارضی مدت کیلئے کام کرنے والوں کیلئے تبدیلی کی گئی ہے، ویزے کی مدت کی تبدیلی بھی جنوری 2019ء میں کردی گئی تھی۔

ترجمان امریکی سفارتخانےنے مزید بتایا کہ ان کیٹیگریز میں پاکستان بھی امریکی شہریوں کو اتنی ہی مدت کا ویزا دیتا ہے، دونوں ملک ایک دوسرے کے صحافیوں کو3 ماہ اور عارضی کام کے لیے ایک سال کا ویزا دیتے ہیں۔