پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں پولیس نے ایک خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے، خاتون پر جیل میں اپنے خاوند کو چاقو پہنچانے کا الزام تھا۔
مقامی پولیس کے مطابق خاتون نے جیل میں ملاقات کے دوران اپنے خاوند کو چاقو فراہم کیا جس سے ملزم نے جیل کے دو گارڈز کو زخمی کر دیا۔ واردات کے بعد میاں بیوی جیل کے ایک کمرے میں چھپ گئے۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں خاتون ہلاک اور ملزم مائیکل کوئیلو زخمی ہو گیا۔ حکام کے مطابق مائیکل کوئیلو نومسلم ہے اور قتل کے جرم میں 2014 سے تیس سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔