نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی فضائیہ کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد دھویں کے سیاہ بادل اٹھتے دکھائی دیئے، ریسکیو ٹیمیں پہنچنے کے باوجود ایک اہلکار نہ بچایا جا سکا اور وہ دم گھٹنے کے سبب ہلاک ہو گیا۔
بھارتی دارالحکومت میں واقع حساس عمارت میں آج صبح آگ لگ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اچانک بھڑکنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ بھارتی فضائیہ کے دفاتر کے علاوہ وزارت پانی اور جنگلات کی وزارت کے دفاتر بھی بلڈنگ میں موجود تھے۔
A building in #NewDelhi, housing an office of the Indian Air Force #IAF and several other government offices, caught fire on Wednesday, reported Radio Pakistan. pic.twitter.com/P8VBrqi2bo
— Regional Security Advisory (@regsecadvisory) March 6, 2019
رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کی فائر فائٹر گاڑیاں باوجود کوشش کے گھنٹوں آگ پر قابو نہ پا سکیں، اس دوران ایک سیکورٹی اہلکار بھی ہلاک ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ آگ صبح 8 بجے کے قریب لگی تاہم آگ بجھانے میں کئی گھنٹے گزر گئے۔