کابل میں تقریب کے دوران دھماکے اور فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 22 زخمی

Last Updated On 07 March,2019 03:18 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغان دارالحکومت کابل میں سیاسی لیڈرعبدالعلی مزاری کی چوبیس ویں برسی کے موقع پر جاری تقریب کے قریب زور دار دھماکے اور فائرنگ ہوئی جس سے ایک شخص جاں بحق اور صدارتی امیدوار عبداللطیف سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے۔ تقریب میں سابق افغان صدر حامد کرزئی اور افغان سی ای او عبداللہ عبداللہ بھی موجود تھے۔

افغان دارالحکومت کابل میں پے درپے دھماکے، ایک شخص جاں بحق ، صدارتی امیدوار عبدالطیف سمیت 22 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکوں کے وقت سیاسی رہنما عبدالعلی مزاری کی برسی کی تقریب جاری تھی۔ چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور سابق صدر حامد کرزئی بھی تقریب میں موجود تھے جو بال بال بچ گئے۔