سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فوجی دہشت گردی جاری ہے، کپواڑہ میں ایک اور نوجوان شہید کر دیا۔ کشمیریوں کا بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج، قابض فوج پر پتھراو بھی کیا۔
بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ کے گاؤں کرال گند میں کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ قابض فورسز نے رات کے اندھیرے میں گاؤں کا محاصرہ کر کے نام نہاد آپریشن شروع کر دیا، شدید ٹھنڈ میں کمشیریوں کو گھروں سے باہر نکالا اور خواتین اور بزرگوں کے ساتھ توہین آمیز برتاو کیا۔
کارروائی کے دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے نہتے نوجوان کو شہید کر دیا جس پر کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔ علاقے میں قابض فوج کا گشت تاحال جاری ہے۔ کشمیریوں نے ظالمانہ کارروائی پر بھارتی فوج پر شدید پتھراو بھی کیا۔