نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی انتہا پسند بے لگام ہوگئے، لکھنو میں خشک میوہ جات فروخت کرنے والے 2 کشمیریوں پر بھرے بازار میں ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔
لکھنو میں خشک میوے بیچنے والے کشمیری پر بی جے پی کے کارکنوں نے تشدد کی انتہا کر دی، دونوں نوجوان سڑک کنارے خشک میوہ جات بیچ رہے تھے۔ کشمیری نوجوان رو رو کر پوچھتا رہا میرا گناہ کیا ہے ؟ حملہ آور جتھہ نوجوان سے آئی ڈی کارڈ مانگتا رہا اور سامان کی بھی تلاشی لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق وشوا ہندو دل پارٹی سے ہے۔ پلواما حملے کے بعد بھارت میں کشمیریوں پر حملے عام ہوچکے ہیں، ہوٹل یونیورسٹی، ہوسٹلز میں کشمیری طلباء اور محنت کشوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔