سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کیس، بھارتی عدالت 12 سال بعد آج فیصلہ سنائیگی

Last Updated On 11 March,2019 02:11 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کیس میں بھارتی عدالت بارہ سال بعد آج فیصلہ سنائے گی، سانحہ میں جاں بحق 68 افراد میں بیشتر کا تعلق پاکستان سے تھا۔

انڈیا میں پنچکلا کی قومی تفتیشی ایجنسی کی خصوصی عدالت سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکے کے کیس میں آج فیصلہ سنائے گی، عدالت نے مقدمے میں سوامی اسیم آنند سمیت چار انتہا پسندوں کو ملزم ٹھہرایا ہے۔

فروری 2007 کو اٹاری کے قریب سمجھوتا ایکسپریس میں دھماکے سے ارسٹھ افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں زیادہ تر پاکستانی تھے۔