نوجوانوں کے لیے متحدہ عرب امارات کا ویزا مفت

Last Updated On 21 June,2019 10:43 pm

متحدہ عرب امارات نے 18 سال یا اس سے کم عمر نوجوانوں کے لیے مفت ویزا پالیسی متعارف کرادی۔

ابوظہبی(دنیا مانیٹرنگ)اب دنیا بھر کے وہ نوجوان جن کی عمر 18 سال یا اس سے کم ہے وہ ویزا فیس کی ادائیگی کے بغیر متحدہ عرب امارات جا سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نوجوانوں یا نابالغ افراد کے لیے مفت ویزا پالیسی کی مدت 2 ماہ تک جاری رہے گی اور دنیا کے تمام ممالک کے افراد اس سے سہولت حاصل کر سکیں گے ۔پالیسی کے تحت 15 جولائی سے 15 ستمبر تک دنیا بھر کے 18 برس یا اس سے کم عمر کے نوجوانوں کو متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کرنے کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی۔ حکومتی پالیسی کے تحت اس عرصے کے دوران آنے والے کم عمر افراد کو مفت وزٹ ویزا فراہم کیا جائے گا۔اس پالیسی سے نہ صرف تنہا متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے کم عمر افراد فائدہ حاصل کر سکیں گے بلکہ وہ خاندان بھی استفادہ حاصل کرسیکیں گے جو یو اے ای کا دورہ کرنا چاہتے ہیں اور ان کے افراد میں 18 سال سے کم عمر نوجوان موجود ہیں، اس پالیسی کے تحت 18 سال یا اس سے کم عمر فرد کی ویزا فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی۔

 

Advertisement