نیو یارک: (دنیا نیوز) ہیومن رائٹس واچ کی جنوبی ایشیا کیلئے ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے واپس جانا ہو گا۔
ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے نقل و حمل اور ذرائع ابلاغ پر مکمل پابندی لگائی ہے، مقبوضہ وادی میں لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات تک بھی رسائی نہیں ہے۔
میناکشی گنگولی کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز80ء کی دہائی سے لوگوں کو قتل اور لاپتہ کرنے میں ملوث ہیں، بین الاقوامی قوانین کسی ریاست کو بنیادی انسانی حقوق کی معطلی کی اجازت نہیں دیتے۔
ہیومن رائٹس واچ کی جنوبی ایشیا کیلئے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ ایک اور نسل جنگ کی نذر ہو جائے، بھارت کو پیچھے ہٹنا ہو گا۔ بھارتی فورسز کو فوری طور پر سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا۔
Kashmir remains under lockdown, main mosques closed on Eid. Authorities should release political detainees, lift communications blackout, allow proper access to media and independent observers, and order security officials to respect human rights. https://t.co/k3juWRMbFr @hrw pic.twitter.com/B2YHKiG0M2
— meenakshi ganguly (@mg2411) August 12, 2019
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کو مذہبی تہوار منانے نہیں دیا اور عیدالاضحی پر وادی کی بڑی مساجد بند رکھی گئیں۔